پنجاب اسمبلی نے ٹریفک جرمانوں میں کمی کی منظوری دے دی،ترامیم کی حتمی توثیق گورنر پنجاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک جرمانوں میں کمی کا ترمیمی بل ایوان سے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا،قائمہ کمیٹی داخلہ سے چالانوں میں کمی کی یکم اپریل کو منظور ہونے والی ترامیم ایوان سے بھی منظور ہوگئیں۔
صوبائی موٹر وہیکل(چوتھی ترمیم) 2025 آرڈینینس پنجاب اسمبلی سے کثرتِ رائے سے منظور ہوگئی ، متن کے مطابق موٹر سائیکل کے چند چالان 2 ہزار سے کم کر کے 1 ہزار روپے ہوں گے۔موٹر سائیکل کا زیادہ سے زیادہ چالان اب 2 ہزار روپے کا ہو گا۔
ای چالان کے نام پر جعلی ایس ایم ایس کے ذریعے ڈیجیٹل فراڈ، شہریوں کیلئے وارننگ جاری
رکشے کا چالان چند خلاف ورزیوں پر 3 سے 1 ہزار کر دیا گیا، سنگین خلاف ورزی پر 2 ہزار جرمانہ ہو گا،کار اور جیپ کا چالان چند خلاف ورزیوں پر 5 ہزار سے کم کر کے 2 ہزار روپے کر دیا گیا۔
ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر گاڑیوں کا 5 ہزار جرمانہ برقرار رہے گا،موٹر سائیکل، رکشے اور کار میں اوور سپیڈنگ کے جرمانوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔
2 ہزار سی سی اور دیگر لگژری وہیکلز کا جرمانہ 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار کر دیا گیا،2 ہزار سی سی وہیکلز کا کم سے کم جرمانہ 2 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 10 ہزار ہو گا۔
غلط ای چالان پر شہری کی جیت، عدالت کی ٹریفک پولیس کو وارننگ
مزدا، کوسٹرز، چھوٹی مسافر وین لائیٹ وہیکلز کا جرمانہ 20 ہزار سے 7 ہزار کر دیا گیا،ٹرک ،بسوں اور دیگر ہیوی وہیکلز کا زیادہ سے زیادہ جرمانہ 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار کر دیا گیا۔
