ٹرمپ انتظامیہ نے عراق کو امریکی ڈالر کی ترسیل معطل کرتے ہوئے فوج کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے پروگرام بھی منجمد کر دیےے ہیں۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے یہ اقدام ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا پر دباؤ بڑھانے کے لیے کیا ہے۔
ٹرمپ کا ایران کی بحریہ و فضائیہ تباہ کرنے اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا دعویٰ
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل امریکی محکمۂ خزانہ کے حکام نے تقریباً 50 کروڑ ڈالر مالیت کے امریکی کرنسی نوٹوں کی کھیپ لے جانے والے ایک کارگو طیارے کی ترسیل روک دی تھی، جس کے بعد مذکورہ اقدامات کیے گئے ہیں۔
