پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی نئی ویڈیو نے صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فضا علی اس وقت برطانیہ میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ مختلف نوعیت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔
حالیہ ویڈیو میں ان کے شوہر کو پارک میں ان کے گرد گھومتے ہوئے اور قلابازیاں لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اپنے کام سے کام رکھو؛ علی رحمان کا شادی کے سوال پر دوٹوک جواب
View this post on Instagram
اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ شیئر کیے گئے کیپشن میں اپنے شوہر کے انداز کو محبت کے اظہار سے قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اسکی ہر کوشش۔۔۔ بس میری محبت کیلئے۔
رمشا خان کی پیشگوئی حقیقت بن گئی، مداح حیران
اس بیان کے بعد بھی سوشل میڈیا پر صارفین کی آرا مختلف نظر آئیں، جہاں کچھ افراد نے اسے جوڑے کے درمیان مضبوط تعلق اور محبت کی علامت قرار دیا۔
View this post on Instagram
تاہم، کچھ صارفین نے ویڈیو کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور کہا کہ عوامی شخصیات کو اپنے طرزِ عمل میں احتیاط برتنی چاہیے۔ اس سے قبل بھی ایک لائیو پروگرام کے دوران فضا علی کے شوہر کی جانب سے انہیں اٹھانے کا منظر وائرل ہوا تھا، جس پر اداکارہ کو سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
