پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمان خان نے شادی سے متعلق بار بار پوچھے جانے والے سوالات پر دوٹوک ردِعمل دے دیا ہے۔
علی رحمان خان سے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران میزبان نے یہی سوال دوبارہ کیا کہ جب ان سے بار بار شادی کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو وہ کیا محسوس کرتے ہیں۔ اس پر اداکار نے مختصر مگر واضح انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے کام سے کام رکھیں اور اس معاملے میں غیر ضروری گفتگو سے گریز کریں۔
رمشا خان کی پیشگوئی حقیقت بن گئی، مداح حیران
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ذاتی معاملہ ہے اور اسے عوامی بحث کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ لوگوں کو اپنی زندگیوں پر توجہ دینی چاہیے، بجائے اس کے کہ وہ دوسروں کے نجی فیصلوں میں غیر ضروری دلچسپی لیں۔
اداکار نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ وہ بعض اوقات دوسروں کی باتیں دہرا دیتے ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ شادی ایک ذاتی فیصلہ ہے جسے عوامی توقعات یا دباؤ کے تحت طے نہیں کیا جا سکتا۔
ہانیہ عامر کے نئے انداز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
View this post on Instagram
یاد رہے کہ علی رحمان خان پاکستان کے مقبول ترین غیر شادی شدہ اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، اور ماضی میں مختلف شخصیات کے ساتھ ان کے حوالے سے افواہیں بھی گردش کرتی رہی ہیں، جن کی انہوں نے ہمیشہ تردید کی ہے۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں دوسری خوشخبری متوقع، تصویر وائرل
ان کے حالیہ بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ مشہور شخصیات کی نجی زندگی میں عوامی مداخلت کہاں تک درست ہے۔
