ایرانی صدرکا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کے طرز عمل پر عدم اعتماد ہے، وعدوں کی پاسداری ہی بامقصد مذاکرات کی بنیاد ہے۔
اپنے تازہ بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے غیرتعمیری، متضاد اشارے منفی پیغام دے رہے ہیں،امریکا ایران سے ہتھیار ڈلوانا چاہتا ہے،ایرانی دباؤ کے سامنے ہار نہیں مانتے۔
بریک تھرو ہوا تو ایرانی قیادت سے ملاقات کرنا چاہوں گا، امریکی صدر
دوسری جانب سینئر ایرانی عہدیدارکا کہنا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کرنے پر مثبت غور کر رہے ہیں، مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔
علاوہ ازیں نیویارک پوسٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور امریکی وفد چند گھنٹوں میں اسلام آباد پہنچیں گے ،امریکی وفد ایران سے مذاکرات کیلئے چند گھنٹے میں اسلام آباد لینڈ کر جائے گا۔
