روس نے کہا ہے کہ ایران سے افزودہ یورینیم کی منتقلی میں مدد کیلئے تیار ہیں۔
سربراہ روسی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کی پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تکنیکی مسائل کے ساتھ امریکا اور ایران میں اعتماد کا فقدان بڑا مسئلہ ہے، روس کو ایران کے ساتھ تعاون کا مثبت تجربہ حاصل ہے۔
ٹرمپ کو ایران کے جوہری حقوق سے محروم کرنے کا کوئی جواز حاصل نہیں ، مسعود پزشکیان
روسی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ 2015 میں روس نے افزودہ یورینیم کی منتقلی میں مدد کی تھی، اس بار بھی کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔
