ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران امن کے راستے پر قائم ہے اور خطے کے استحکام و سلامتی کے لیے پرعزم ہے۔
ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایران جنگ کے دائرہ کار کو بڑھانا نہیں چاہتا اور ہمیشہ امن و استحکام کی پالیسی پر گامزن رہا ہے۔
ایرانی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایران کے جوہری حقوق سے محروم کرنے کا کوئی جواز حاصل نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر یہ مؤقف اختیار کرتے ہیں کہ ایران اپنے جوہری حقوق استعمال نہیں کر سکتا، تاہم وہ یہ واضح نہیں کرتے کہ ایران نے آخر کون سا جرم کیا ہے۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملک یا رہنما کسی قوم کو اس کے بنیادی حقوق سے محروم نہیں کر سکتا۔
امریکا کیساتھ نئے مذاکرات کی تاریخ طے نہیں کی ، ایران
ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کا جائز حق رکھتا ہے۔
