راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سمیت پبلک اور ہیوی ٹرانسپورٹ کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے اعلامیے کے مطابق شہر میں ہر قسم کی پرائیویٹ، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو فوری معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ پابندی تاحکمِ ثانی نافذ العمل رہے گی اور شہریوں کو کسی بھی نئی پیشرفت سے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس پمز تک محدود کر دی گئی
دوسری جانب اسلام آباد کی انتظامیہ نے بھی پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی ٹرانسپورٹ کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
علاوہ ازیں میٹرو بس سروس پمز اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک بند کر دی گئی جبکہ صدر اسٹیشن تا کچہری تک فعال ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ہے۔ شہری سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
