راولا کوٹ پولیس نے بھارتی خفیہ ادارے را کیلئے کام کرنے والا ایجنٹ گرفتار کر لیا۔
آئی جی پولیس آزاد کشمیر لیاقت علی ملک نے بتایا کہ را کیلئے کام کرنے والا عرفان نامی ایجنٹ حساس معلومات دشمن تک پہنچا رہا تھا ، را ایجنٹ حسا س تنصیبات کی تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کر رہا تھا۔
آئی جی نے کہا کہ ایجنٹ گرفتار را ایجنٹ سوشل میڈیا کے ذریعے کام کر رہا تھا۔
سی ٹی ڈی کے بڑے آپریشن، را ایجنٹ سمیت 49 دہشت گرد گرفتار
آئی جی کا کہنا تھا کہ دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائیں گے،آزاد کشمیر کی سرزمین کاتقدس پامال نہیں ہونے دیں گے، مقدس مٹی کےتحفظ کیلئے ہرحد تک جائیں گے۔
،آئی جی نے گرفتار ایجنٹ عرفان سے پکڑا گیا مواد اورایجنٹ کا اعترافی بیان میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔
