پاکستان کے دو معروف ٹی وی ستارے فواد خان اور عائزہ خان پہلی بار کسی بڑی فلم میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنے جا رہے ہیں، جس پر مداحوں میں بے حد جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
دونوں اداکار اپنی مضبوط اداکاری اور کامیاب منصوبوں کی طویل فہرست کے باعث شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو کرارا جواب
View this post on Instagram
فواد خان نے ہم سفر، زندگی گلزار ہے، اکبری اصغری اور داستان جیسے مقبول ڈراموں کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی۔
دوسری جانب عائزہ خان پیارے افضل، میرے پاس تم ہو اور چپکے چپکے جیسے بلاک بسٹر ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
فواد خان نے پاکستان کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور خوبصورت، اے دل ہے مشکل اور کپور اینڈ سنز جیسی فلموں میں کام کیا۔
پیمرا کا نجی ٹی وی چینل کو نوٹس، فضا علی سے واقعے پر وضاحت طلب
آنے والی اس فلم کی ہدایت کاری ندیم بیگ کریں گے، جنہیں حال ہی میں اپنی فلم لوو گرو کی کامیابی پر خوب سراہا گیا۔
فواد خان اور عائزہ خان اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے، جو ان کی پہلی بڑی مشترکہ فلم ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں ایک کمرشل مہم میں ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں، تاہم مداح طویل عرصے سے انہیں کسی مکمل فلم میں ایک ساتھ دیکھنے کے منتظر تھے۔
فلم کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہے، جہاں مداح اس جوڑی کو سراہتے ہوئے فلم کے لیے بے حد پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔
