امریکی سفارتخانے کا 2 رکنی وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا ، وفد نے قیدی ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی حاصل کی۔
سفارتی وفد نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کے کمرے میں مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کی، ملاقات میں مجرم کی صحت سہولیات، قانونی امور پر بات چیت کی گئی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
وفد میں امریکن ایمبیسی کے سکیورٹی آفیسر عرفان اور ماریہ شامل تھے۔ یاد رہے کہ مجرم ظاہر جعفر نور مقدم کے قتل کیس میں سزایافتہ اور اسیر ہے۔ یہ کیس ملک بھر میں خاصی توجہ کا مرکز رہا ہے۔
