واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ متعدد معاملات پر پیشرفت ہو چکی ہے۔ تاہم یورینیم کے معاملے پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی وینس کی سربراہی میں وفد نے مؤثر مذاکرات کیے اور ایران کی جانب سے ڈیل کی خواہش کا پیغام بھی موصول ہوا۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع ہو چکی ہے۔ اور امریکا کے پاس سعودی عرب اور روس سے بھی زیادہ تیل کے ذخائر موجود ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اور کسی ملک کو بلیک میل کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا ایران جنگ، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں شامل ہونے سے انکار
انہوں نے کہا کہ دنیا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت ہے جبکہ ایران کے معاملے پر اعلیٰ سطحی مشاورت جاری ہے۔
