چین اور روس نے سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز کھلوانے سے متعلق بحرین کی قرارداد ویٹو کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، بحرین نے آبنائے ہرمز سےمتعلق قرارداد اجلاس میں پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کےلیے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔
ایران نے دو فرانسیسی شہریوں کو رہا کر دیا، طویل قید کے بعد وطن واپسی
بعدازاں چین اور روس نے آبنائے ہرمز کھلوانے سے متعلق قرارداد ویٹو کر دی، چین نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے طاقت کے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔
روسی مندوب کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ بحرین کی آبنائے ہرمز سے متعلق قرارداد غیر متوازن تھی ،چین کے ساتھ مل کر خطے کی صورتحال پر متبادل قرارداد پیش کریں گے۔
امریکا ایران مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے،امریکی میڈیا کا دعویٰ
اس موقع پر اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر نے دیگر ممالک سے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کیلئے امریکا کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا۔
