اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ الیکشن کے دنوں میں مون سون ہوائیں پاکستان کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جس سے لاہور، سرگودھا، پشاور، مالاکنڈ اور ہزارہ میں بارش کا امکان بڑھ گیا ہے۔
مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیجی بنگال سے داخل ہوں گی جس سے مردان، قلات ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نےالیکشن کے دنوں میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، کوہاٹ بنوں اور ژوب ڈویژنوں میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔