اسلام آباد: رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو ہو گا۔ جو ملک کے مختلف شہروں میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دن ایک بج کر 44 منٹ پر ہو گا۔ اور دن 2 بج کر 50 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہو گا۔
ملک میں شام 4 بج کر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہو گا۔ جو شام 4 بج کر 34 منٹ پر اپنے عروج پر ہو گا۔ شام 5 بج کر 3 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہو جائے گا۔ جبکہ رات 7 بج کر 23 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا 10 روپے کا نوٹ ختم کیا جارہا ہے؟ سفارشات سامنے آگئیں
یہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور دیگر مقامات پر بھی دیکھا جا سکے گا۔
