ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی ہے لیکن اس کے باوجود سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر سکتا ہے۔
انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد اب ضروری ہے کہ پاکستان اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو شکست دے اور نیوزی لینڈ سری لنکا اور انگلینڈ کیخلاف اپنے دونوں میچز ہار جائے۔
پی ایس ایل کا ابتدائی شیڈول ، پہلا میچ لاہور قلندر اور حیدر آباد کنگز میں کرانے کی تجویز
نیوزی لینڈ کو دونوں میچوں میں شکست کی صورت میں پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں چلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کے 0 اور سری لنکا کے 2 پوائنٹس ہوں گے۔
اگر انگلینڈ ، نیوزی لینڈ کو تو ہرا دے، لیکن نیوزی لینڈ، سری لنکا کو شکست دے دے، تو ایسی صورت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں کے 3، 3 پوائنٹس ہوں گے اور پھر فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہو گا۔
