کراچی، لاہور، فیصل آباد میں مرغی سستی ہو گئی ہے۔
لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 22 روپے فی کلو سستا ہو گیا ہے، آج برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 446 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
لاہور میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 294 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 308 روپے فی کلو ہے۔ دکاندار سرکاری نرخوں کے برعکس مرغی کا گوشت 550 روپے کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔
لاہور میں فارمی انڈوں کی قیمت 236 روپے فی درجن برقرار ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں مرغی کا گوشت 468 روپے کلو تھا جبکہ زندہ مرغی آج 14 روپے فی کلو سستی ہوئی ہے۔
فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کے تھوک ریٹ 294 روپے کلو ہیں جبکہ پرچون فی کلو ریٹ 308 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ زندہ مرغی پانچ روپے فی کلو سستی ہوئی ہے۔
فیصل آباد میں برائلر گوشت 446 روپے کلو ہے جبکہ فی درجن انڈوں کی قیمت 236 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فیصل آباد میں مرغی کا گوشت سات روپے سستا ہوا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی بہترین سہولت کاری، پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ
کراچی میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 328 روپے کلو ہے جبکہ پرچون ریٹ 336 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ آج زندہ مرغی دو روپے فی کلو سستی ہوئی ہے۔
شہر قائد میں مرغی کا گوشت 505 روپے کلو ہے، انڈے 200 روپے درجن ہیں، گزشتہ روز مرغی کا گوشت 510 روپے کلو تھا اس طرح کراچی میں مرغی کے گوشت میں پانچ روپے کی کمی ہوئی ہے۔
