نواز اور مریم کو ملنے نہیں دیا جا رہا، پرویز رشید

سینیٹ انتخابات: پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد

راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایک ہی جیل میں رہنے کے باوجود باپ بیٹی کو ملنے نہیں دیا گیا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت نے سزا میں یہ نہیں لکھا کہ دونوں کو قید تنہائی میں رکھیں گے، دن چڑھنے سے دن ڈھلنے تک ہر قیدی آزادانہ نقل و حرکت کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں بعض کی انتخابی مہم محدود کر دی گئی ہے جبکہ عمران خان کو مہم کی اجازت ملی ہوئی ہے، نواز شریف کی نااہلی کے روز انتخابات کی شفافیت پر شبہ ہوا۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دینے کا مطالبہ جرم بنا دیا گیا ہے، احتساب عدالت نے  خود تسلیم کیا ہے کہ نواز شریف پر جرم ثابت نہیں ہوا، نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا عزم پہلے کی طرح پختہ ہے۔

سابق وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر دور میں جیل کاٹی ہے اس لیے قیدیوں کے حقوق سے اچھی طرح واقف ہیں۔


متعلقہ خبریں