ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر نے رمضان کے موقع پر عوام کی سہولت کیلئے نئے اوقات کار اور مختلف پاسپورٹ کیٹیگریز کی نئی فیسیں جاری کر دی ہیں۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان کے دوران ریجنل پاسپورٹ دفاتر، ایگزیکٹو پاسپورٹ دفاتر اور پاسپورٹ پروسیسنگ کاؤنٹرز عوامی خدمات کے اوقات میں تبدیلی کی جائے گی جبکہ انتظامی عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا۔
سعودی عرب، اونٹوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ
پیر سے جمعرات تک ٹوکن اجراء اور عوامی خدمات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک دستیاب ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمومی دفاتر کے اوقات صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک برقرار رہیں گے۔
