پنجاب حکومت نے صوبے میں 16 سال کی عمر کے بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی داخلہ نے موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق 16سال کی عمر میں موٹر سائیکل چلانے کی اجازت کمیٹی نے منظور کر لی۔
سود کے بغیر آسان قسطوں پر 150سی سی موٹر سائیکل حاصل کریں
صوبائی حکومت نے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ،16سے 18 سال کے موٹر سائیکل سواروں کیلئے قانونی فریم ورک بنانے کی تجویز دی گئی ہے ، جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ لائسنسنگ اتھارٹی جاری کرے گی۔
حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد بغیر لائسنس کم عمر ڈرائیونگ کے بڑھتے رجحان پر قابو پانے کی کوشش ہے۔روڈ سیفٹی بہتر بنانے اور حادثات میں کمی کیلئے قانون سازی کی گئی ہے۔
موٹر سائیکل پر سفر کرنیوالوں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار
بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل چلانے کیلئے مقررہ شرائط اور نگرانی لازم ہوگی۔
