سندھ کے تمام تعلیمی بورڈوں کے چیئرمین تبدیل

دو کروڑ کی گاڑیاں واپس دلوائیں: محکمہ تعلیم کی چیف سیکریٹری سندھ سے استدعا

کراچی: سندھ کے تمام تعلیمی بورڈوں کے چیئرمین تبدیل کردیے گئے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی سعید الدین کا تبادلہ لاڑکانہ کردیا گیا ہے اور چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ کراچی ڈاکٹر مسرور شیخ چیئرمین میٹرک بورڈ تعینات کر دیے گئے ہیں۔

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی انعام احمد سکھر بورڈ میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے اور چیئرمین میرپورخاص بورڈ برکات حیدری چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ تعینات کر دیے گئے ہیں۔

متحدہ مجلس عمل سندھ  کے نائب صدر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے چند روز قبل اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبے کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کو تبدیل نہ کیا گیا تو انتخابات میں دھاندلی کا خدشہ رہے گا۔

انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ سندھ کے تعلیمی بورڈوں کے تمام چیئرمینوں کی سیاسی وابستگیاں ہیں اور بالواسطہ یا بلاواسطہ عام انتخابات برائے 2018 میں وہ  اپنے مہربانوں کے احسانات کا بدلہ چکانے کی کوشش کریں گے۔

چیئرمینوں کے ماتحت بورڈ ملازمین انتخابی ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں ۔ ان کی وابستگیاں بھی انتخابی عمل کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ متنازع بنا سکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں