بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کر لیا۔
آئی سی سی نے بی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بھارت میں نہ کھیلنے کا موقف تسلیم نہیں کیا۔ آئی سی سی کے فیصلے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ہنگامی اجلاس ہوا ، جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا فیصلہ قبول کر لیا گیا۔
آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کا نیا شیڈول جاری کردیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے تنازعے کو اب طول نہ دینے کا امکان ہے۔
آئی سی سی نے آج باضابطہ طور پر بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار پر بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹی توٹنٹی ورلڈ کپ میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔
