کراچی میں پکڑے گئے آن لائن فراڈ نیٹ ورک سے متعلق حیران کن انکشافات

کراچی میں پکڑے گئے آن لائن فراڈ نیٹ ورک سے متعلق حیران کن انکشافات

این سی سی آئی اے نے عالمی طور پر کراچی میں منظم گروپ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 34 ملکی و غیر ملکی افراد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار کئے گئے افراد میں 15 غیرملکی اور 19 پاکستانی شہری شامل ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان آن لائن انویسٹمنٹ کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملزمان سوشل میڈیا پر کرپٹو کرنسی اور فوریکس میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دیتے تھے، ملزمان سے 37 کمپیوٹرز، 40 موبائل فون، 10ہزار سے زائد موبائل سمز اور 6 غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج بھی برآمد ہوئے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) طارق نواز کا کہنا تھا کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، این سی سی آئی کو فنکشنل بنیادوں پر اسپیشلائزڈ کر رہے ہیں۔

قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا جا رہا تھا، تحقیقاتی ٹیم تکنیکی بنیادوں پر مزید شواہد پر کام کر رہی ہے، گرفتاریاں ڈی ایچ اے فیز ون اور 6 سے عمل میں آئیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کی نگرانی کرکے ملزمان تک رسائی حاصل کی، ان کا کہنا تھا کہ جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp