قائداعظم کے سنہری اصول درخشاں قومی مستقبل کی ضمانت ، نوجوان ان اصولوں پر کاربند رہیں ، صدر ، وزیراعظم

president zardari

صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر اہم پیغامات جاری کر دیئے ہیں۔

صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم بانی پاکستان کی وضع کردہ جمہوری اور جامع اقدار سے اپنی وابستگی کی تجدید کرے، قائداعظم کی قیادت، ویژن اور رہنما اصول چیلنجز سے نمٹنے کیلئے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

صدر زرداری کی بغداد میں زیارات مقدسہ پر حاضری ، امت مسلمہ کے اتحاد اور سلامتی کیلئے دعا

ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے جمہوریت، انصاف اور مساوات کے اصول قومی سفر کا حصہ ہیں، ان اصولوں کو ریاستی اداروں اور فیصلہ سازی کی سمت متعین کرتے رہنا چاہیے، تمام پاکستانی بالخصوص نوجوان قائداعظم کے اصولوں پر کاربند رہیں۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے قائداعظم محمد علی جناح کو  شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم نے بلاتفریق رنگ ونسل، مذہبی ہم آہنگی، معاشرتی رواداری اور انصاف جیسے رہنما اصولوں کا درس دیا۔

مسلح افواج نے جنگ میں بھارت کو وہ سبق سکھایا جسے پوری زندگی یاد رکھے گا، وزیراعظم

وزیراعظ نے کہا کہ قائداعظم کے سنہری اصول ایمان، اتحاد، تنظیم درخشاں قومی مستقبل کی ضمانت ہیں۔ ہر سال قائد اعظم کا یوم پیدائش پوری قوم کیلئے تجدید عہد کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے تاریخ کا دھارا موڑ کر مملکت خداداد کے قیام کو ممکن بنایا، قائد اعظم نے مسلمانوں کیلئے ایک آزاد، خودمختار فلاحی ریاست کے عزم کیلئے بھرپور جدوجہد کی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp