ایشز سیریز کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ ، آسٹریلیا کے اسکواڈ سے 2 اہم کھلاڑی باہر

ashes seires

آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے 26 دسمبر سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ، دو اہم کھلاڑی چوتھا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔

کپتان پیٹ کمنز کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے جبکہ نیتھن لائن کو انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ، آف اسپنر ٹوڈ مرفی اور فاسٹ باؤلر جھائے رچرڈسن کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

افغانستان پریمیئر لیگ کا اعلان ، افتتاحی سیزن میں 5 فرنچائزز شامل ہوں گی

نیتھن لائن کو تیسرے ٹیسٹ کے آخری دن باؤنڈری بچانے کی کوشش میں چوٹ لگی تھی، جس کے بعد آسٹریلیا کرکٹ نے تصدیق کی کہ انہیں سرجری کی ضرورت ہو گی۔

آسٹریلوی اسکواڈ میں اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری ،برینڈن ڈوگیٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ اور جوش انگلس کے علاوہ عثمان خواجہ، مارنوس لبو شین، مائیکل نیسر، میچل اسٹارک، جیک ویدرالٹ اور بیو ویبسٹر شامل ہیں.


متعلقہ خبریں
WhatsApp