وینزویلا کیخلاف زمینی کارروائی ہو سکتی ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump

امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد صدر ٹرمپ نے وینزویلا کیخلاف زمینی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا وینزویلا کے راستے ہونے والی منشیات اسمگلنگ روکنے کے لیے سخت اقدامات کر رہا ہے۔ وینزویلا کی صورت حال اب زمینی کارروائی کے قریب پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے امریکا نے حالیہ دنوں میں وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز قبضے میں لینے کا بھی دعویٰ کیا جس پر کئی برسوں سے پابندیاں عائد تھیں۔

ٹرمپ گولڈ کارڈ کتنے کا ملے گا اور اس کا کیا فائدہ ہو گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق یہ جہاز دہشت گرد نیٹ ورکس کی مدد کرنے والی غیر قانونی شپنگ میں استعمال ہو رہا تھا اور اسے وینزویلا و ایران کے درمیان تیل کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

امریکی اقدامات کے تسلسل میں واشنگٹن نے مزید 6 بحری جہازوں اور وینزویلا کے صدر کے خاندان کے تین افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp