آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا کر ایشز سیریز میں برتری حاصل کر لی


ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔

انگلینڈ نے آسٹریلیا کے لیے جیت کے لیے 65 رنز کا ہدف دیا تھا، لیکن آسٹریلوی بیٹنگ لائن نے یہ ہدف آسانی سے پورا کر لیا۔

انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلش کپتان بین اسٹوکس نے 50 رنز بنائے جبکہ زیک کرولی 44 اور ویل جیک 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلوی بولرز میں مائیکل نسر نے 5 انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ مچل اسٹارک اور بولینڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 511 رنز بنائے تھے، جس کی بدولت انگلینڈ کو بہت دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp