بھارتی کپتان سوریا کمار کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان سے ٹاکرے پر تبصرہ  

Surya Kumar ایشیا کپ میں ٹرافی نہ ملنے پر بھارتی کھلاڑیوں کا سوشل میڈیا پر حیرت انگیز انداز

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے میں بھارت اور پاکستان کے مقابلے کے اعلان کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے اپنے حریفوں کو ایک بار پھر للکار دیا۔

بھارت اور پاکستان کا یہ میچ 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا، جو 2025 ایشیا کپ کے بعد دونوں ٹیموں کا پہلا ٹاکرا ہوگا۔ ایشیا کپ میں بھارت نے تینوں میچ جیت کر پاکستان پر واضح برتری دکھائی تھی، اور میچ کے بعد ہونے والے ہنگاموں نے تناؤ کو مزید بڑھا دیا تھا۔

شیڈول کے اعلان کے موقع پر سوریا کمار یادو نے ایشیا کپ کے میچز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “ہم نے حال ہی میں ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلا اور بہت لطف آیا۔ سب کچھ صرف کرکٹ پر مرکوز تھا۔ لڑکے ہمیشہ پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے پرجوش رہتے ہیں۔”

ایشیا کپ میں سوریا کمار نے پاک بھارت کرکٹ دشمنی بارے کہا تھا کہ پاکستان سے اب روایتی حریف والا مقابلہ نہیں رہا۔ بھارت کی پاکستان کے خلاف مسلسل برتری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کے فائنل میں نریندر مودی اسٹیڈیم، احمد آباد میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp