بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 اہم کمانڈرز سمیت 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع بنوں میں مشترکہ انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں ، 13دہشتگرد ہلاک
آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ان میں تین اہم کمانڈرز بھی شامل تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
یہ آپریشن سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مضبوط اور مربوط تعاون کی عکاسی کرتا ہے، حالیہ عرصے میں علاقے میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ اب بھی برقرار ہے ،وزیردفاع
آئی ایس پی آر کے مطابق ہم آہنگ اور مربوط سیکیورٹی اقدامات خوارج کی عملی نقل و حرکت کو محدود کرنے کیلئے ترتیب دیے گئے ہیں۔
خوارج کے سہولت کار نیٹ ورکس کو منظم انداز میں تباہ کرنے اور ان کی دوبارہ تنظیم کی صلاحیت کو کم کرنے کیلئے سیکیورٹی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
