پنجاب حکومت نے محنت کشوں کیلئے میرج اور ڈیتھ گرانٹ میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔
محکمہ لیبر کے مطابق محنت کشوں کے بچوں کی شادی کیلئے دی جانے والی میرج گرانٹ میں 2 لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ رقم 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا : یکم تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی
اسی طرح محنت کشوں کے انتقال کی صورت میں ورثا کو ملنے والی ڈیتھ گرانٹ 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور مالی معاونت کو مضبوط بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔
مزدور کی کم از کم تنخواہ 4 لاکھ، صارفین کے ردعمل پر جواد احمد کا بیان بھی آ گیا
محنت کشوں نے صوبائی حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔
