موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد رہے گا، صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہاتاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھندچھائی رہی۔

کم سے کم درجہ حرارت اسکردو کا منفی06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج پشاور میں درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے، صوبے کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔

خوشاب، شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

لاہور دنیا کے فضائی آلودگی کے اعتبار سے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، شہر میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 233 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp