وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع

sohail afridi

پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر سماعت کی ، وکلاء ہڑتال کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔

عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیل دوبارہ طلب کر لی۔

سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے گئے

واضح رہے عدالت عالیہ نے گزشتہ ماہ سماعت کے دوران 18 نومبر تک سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp