رائیونڈ جیابگا روڈ پر باراتیوں کی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی ،حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو1122 کے مطابق باراتیوں کی بس جیابگا رائیونڈ روڈ پر ٹرالر سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوئے۔
کراچی میں منوڑا بیچ پر افسوسناک حادثہ، میڈیکل کالج کے 3 طلبا جاں بحق
زخمیوں کو لاہور جنرل اسپتال اور رائیونڈ ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔
مقامی افراد کے مطابق باراتیوں کی بس حادثے کے بعد الٹ گئی جس کے باعث زیادہ نقصان ہوا ،دوسری جانب رائیونڈ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
