ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے مہرین علی نے پہلی ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
مہرین علی نے سری لنکا کے خلاف 78 گیندوں پر 230 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے 39 چوکوں کی مدد سے 70 گیندوں پر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔
اس حوالے سے مہرین علی نے کہا کہ ریکارڈ قائم کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتی ہوں، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل اور والدین کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں، اپنا یہ ریکارڈ پاکستان اور والدین کے نام کرتی ہوں۔
میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 221 رنز سے شکست دی۔ 332 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 120 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
سری لنکا کے خلاف عثمان خواجہ کی ڈبل سنچری، اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا
سری لنکا کی جانب سے میرانی نے 51 اور متیشا نے 29 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے نور فاطمہ، حوریہ ملک اور سمیرا ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی بلے باز مہرین علی نے بلائنڈ ویمنز کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
مہرین علی نے سری لنکا کےخلاف 78 گیندوں پر 230 رنز بنا کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
ریکارڈ قائم کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ مہرین علی #PakistanBlindWomenCricket #OGDCL #CricksLab pic.twitter.com/bzXHaufGJT
— Pakistan Blind Cricket Council (PBCC) (@pbcc_official) November 15, 2025
