شہید بینظیر آباد میں 17 نومبر کو مقامی تعطیل کا اعلان

چھٹی کا اعلان

ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد نے 17 نومبر 2025ء (بروز پیر) کو ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ حضرت سید علی اصغر شاہ المعروف سخی جام داتارؒ کے 754ویں عرس مبارک کے موقع پر کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع شہید بینظیر آباد کی حدود میں تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر متعلقہ ادارے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ محکمہ صحت، پیپلز میڈیکل ہسپتال، میونسپل سروسز سمیت تمام بنیادی و ضروری خدمات انجام دینے والے محکمے 17 نومبر کو معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

متحدہ عرب امارت میں قومی دن کے موقع پر 5 دن کی چھٹیوں کے مزے

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp