بھارتی کھلاڑیوں کا تضحیک آمیز انداز، جنوبی افریقی کپتان کو بونا بھی کہہ دیا

بھارتی کھلاڑیوں کا تضحیک آمیز انداز، جنوبی افریقی کپتان کو بونا بھی کہہ دیا

بھارتی کھلاڑیوں کا جنوبی افریقی کپتان بارے تضحیک آمیز انداز سامنے آ گیا۔

کولکتہ ٹیسٹ کے پہلے دن بھارت فاسٹ باؤلر کی گیند پر جنوبی افریقہ کپتان ٹیمبا باووما کے خلاف بھارتی کھلاڑی ایل بی ڈبلیو کی اپیل کر رہے تھے۔

بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

اس دوران ان کا تضحیک آمیز رویہ سامنے آ گیا، جسپریت بمرا نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی اور امپائر نے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دے دیا جس پر جسپریت بمرا اور ساتھی کھلاڑی ڈی آر ایس لینے یا نہ لینے کی بات کر رہے تھے۔

اس دوران اسٹمپ مائیک پر بمرا کی آواز ریکارڈ ہوئی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر جنوبی افریقی کپتان کے قد پر طنز کرتے ہوئے بونا کہا اور ساتھ گالی بھی دے ڈالی۔

گفتگو کے دوران وکٹ کیپر رشبھ پنت نے بھی یہی بات دہرائی اور ان کی آواز بھی ریکارڈ ہو گئی، جس کے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔چند ہی منٹ میں یہ کلپ مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور کرکٹ شائقین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

بھارتی کھلاڑی نامناسب اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑیوں اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے تحت آرٹیکل 2.1.4 کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔

بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا اگر قصوروار ثابت ہوئے تو انہیں سخت سزا بھگتنا پڑ سکتی ہے، آرٹیکل کے مطابق لیول 2 خلاف ورزی کی صورت میں کھلاڑی کی میچ فیس کا 50 سے 100 فیصد تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے اور اس کے ساتھ 2 میچوں کیلئے معطل بھی کیا جا سکتا ہے، معاملے کا حتمی فیصلہ مکمل طور پر میچ ریفری کی تشریح پر منحصر ہے۔

دوسرے ون ڈے میں بھی سری لنکا کو شکست، پاکستان نے سیریز جیت لی

واضح رہے کہ جسپریت بمرا کو حال ہی میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ مل چکا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp