قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبر کے بعد ملک میں ڈیزل (diesel)کی مصنوعی قلت پیدا کردی گئی ہے۔معاملے پرپیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اوگرا(ogra) کو خط لکھ دیا ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبر کے بعد ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کردی گئی ہے،تیل کمپنیوں نے ڈیزل کی فروخت کرنے کا کوٹہ مقرر کردیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، وفاقی حکومت، اوگرا و دیگر حکام سے جواب طلب
کمپنیاں ڈیزل کے آرڈر بار بار منسوخ کررہی ہیں،تیل کمپنیوں کا مقررہ کوٹہ ڈیزل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناکافی ہے۔اوگرا تیل کمپنیوں کو ڈیزل کی مطلوبہ مقدار فراہم کرنے کا پابند بنائے۔
دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجویز سامنے آگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول 1 روپے 96 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 263 روپے 49 پیسے فی لیٹر ہوگی، جو اس وقت265 روپے 45 پیسےمیں فروخت ہورہا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 13فیصد اضافہ
اسی طرح ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 60 پیسے اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 278 روپے 44 پیسے سے بڑھ کر 288 روپے 04 پیسے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق 16 نومبر سے ہوگا۔
