اسلام آباد، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظور ہونے والی قراردادیں قومی اتحاد، ملکی سالمیت اور جمہوری استحکام کے غیرمتزلزل عزم کی نمائندگی کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج دونوں ایوانوں میں ہونے والے فیصلے اس بات کا ثبوت ہیں کہ قوم مشکل حالات میں بھی ایک متحد موقف رکھتی ہے۔
وزیرداخلہ نے پارلیمانی قیادت کوسراہتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود قومی مفاد میں اتفاقِ رائے قابلِ تعریف ہے، ہم اپنے عوام کے اجتماعی مفادات، امن اوراستحکام کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔
ابھی تو شروعات ہے مزید استعفے بھی آئیں گے، فیصل واوڈ
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کو ثابت قدمی کے ساتھ جاری رکھنے کے اعتراف سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے فروغ اور بین الاقوامی روابط کے حوالے سے اپنا مثبت کردار نبھا رہا ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ حکومت ہر سطح پر ملک کے امن، ترقی اور یکجہتی کے لیے کوشاں رہے گی۔

