وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری (Uzma Bukhari)نے سپریم کورٹ کے ججز کے استعفوں پر ردعمل دیا ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کمال ہے ابھی تک انکی غلط فہمی برقرار ہے،جو خود بہت پڑھے لکھے ہونے کے زعم میں بھی مبتلا ہیں کہ انکا قلم منصف کا تھا حکمران کا نہیں۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس سید منصور علی شاہ ، جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا
منصف کا قلم قانون اور آئین کی امانت ہوتا ہے لوگوں کا نہیں،اسی لئے ان کو سیاسی جج کہا جاتا تھا۔
یاد رہے آج سپریم کورٹ کے دو ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من للہ نے استعفے دیدئیے ہیں۔
