افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔
افغان وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں خودکش حملہ افسوسناک ہے، ان دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
افغان وزارت خارجہ کے بیان میں دھماکوں اور حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
اسلام آباد دھماکا، عالمی برادری کا پاکستان سے یکجہتی کا اظہار
واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 30 زخمی ہوئے۔
علاوہ ازیں افغان وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں نئی دہلی کے لال قلعے کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ، جس میں 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

