آئندہ ہفتے کے دوران بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔

اسلام آباد میں موسم weather خشک اور سرد رہے گا، مری، گلیات میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور چند مقامات پر دھند رہنے کی توقع ہے۔

وادیٔ نیلم میں موسمِ سرما کی پہلی بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران وادی کے بالائی علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسردرہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں ہزاروں مدرسے غیر قانونی زمین پر بنے ہوئے ہیں ،وزیر دفاع

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد ہا تاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھند اور اسموگ چھائی رہی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp