نیویارک: جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میکنزی اسکاٹ کے 19 ارب ڈالر کے عطیات کے باوجود ذاتی دولت میں معمولی کمی آئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کے معروف ارب پتی اور ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میکنزی اسکاٹ نے گزشتہ 5 سالوں میں 19 ارب ڈالر سے زائد رقم فلاحی اداروں کو عطیہ کی۔ اس کے باوجود ان کی اپنی دولت میں معمولی کمی آئی۔
میکنزی اسکاٹ خود ایک ناول نگار اور سماجی کارکن ہیں۔ اور وہ گزشتہ چند ماہ کے دوران سینکڑوں ملین ڈالر عطیہ کر چکی ہیں۔ ان کی فلاحی تنظیم “یلڈ گیونگ” کے ذریعے ہزاروں اداروں کو مالی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔ جن میں تعلیم، صنفی مساوات، قدرتی آفات سے نمٹنے سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔
میکنزی اسکاٹ کو دولت کا بڑا حصہ 2019 میں جیف بیزوس سے طلاق کے بعد ملا تھا۔ جب انہیں ایمیزوں کے تقریباً 4 فیصد شیئرز ملے تھے جو اس وقت تقریبا 139 ملین ڈالر بنتے تھے۔
انہوں نے ملنے والے شیئرز میں سے تقریباً نصف شیئرز کو فروخت یا عطیہ کیا۔ جن کی مالیت 2025 میں ساڑھے 12 ارب ڈالر کے قریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے بڑی تنخواہ کیساتھ ایلون مسک کیا کچھ خرید سکتے ہیں؟
ایمیزون کے شیئرز کی بڑھتی قیمت کے باعث میکنزی اسکاٹ کی دولت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ اور حالیہ رپورٹ کے مطابق میکنزی اسکاٹ اب بھی 35 ارب ڈالر سے زائد کی مالک ہیں۔ وہ اربوں ڈالر عطیہ کرنے کے باوجود دنیا کی امیر ترین خواتین کی فہرست میں شامل ہیں۔

