حیدرآباد میں ٹریفک چالان کے جرمانوں میں 700 فیصد اضافہ کر دیا گیا

E Challan

کراچی کے بعد اب حیدرآباد میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے نئے جرمانوں کا نفاذ کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں میں قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکام کے بتایا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر اب 2500 کے بجائے 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اسی طرح موٹرسائیکل سوار کے پاس ہیلمیٹ نہ ہونے کی صورت میں 500 کے بجائے 5 ہزار روپے جرمانہ دینا ہوگا۔

نو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر 2 ہزار کے بجائے 10 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا، جبکہ تیز رفتاری پر 2500 کی جگہ 25 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اسی طرح ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں پر بھی اب 25 ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔

پولیس کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ٹریفک نظام میں بہتری اور حادثات میں کمی لانا ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp