بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت (rakhi sawant)ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کے باعث سرخیوں میں آ گئی ہیں۔ اس بار انہوں نے ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ۔راکھی ساونت نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حقیقی والد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (donald trump)ہیں۔
راکھی ساونت نے فرح, شاہ رخ اور سلمان خان کو اپنی زندگی کا مسیحا قرار دے دیا
راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی والدہ کے انتقال کے بعد اس وقت یہ حقیقت معلوم ہوئی جب ان کے نام والدہ کی طرف سے چھوڑا گیا ایک خط ملا۔ راکھی کے مطابق، “میری والدہ نے خط میں لکھا تھا کہ ’تم ہمیشہ مجھ سے پوچھتی تھیں کہ تمہارے باپ کون ہیں، تو جان لو کہ تمہارے اصلی والد ڈونلڈ ٹرمپ ہیں‘۔”
انہوں نے کہا کہ اس خط کے پڑھنے کے بعد وہ حیرت زدہ رہ گئیں اور اب وہ اس سچ کو دنیا کے سامنے لانا چاہتی ہیں۔ راکھی ساونت نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی اس معاملے پر ثبوت بھی پیش کریں گی۔
یاد رہے کہ راکھی ساونت اپنے بے باک انداز، بولڈ بیانات اور غیر معمولی حرکات کے باعث اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔
اداکارہ کے تازہ ترین بیان نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔ کئی صارفین نے ان کے دعوے کو “تشہیر حاصل کرنے کی ایک نئی کوشش” قرار دیا ہے، جبکہ کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں کہا کہ “اگر یہ سچ ہے تو دنیا کی سب سے بڑی سیاسی کہانی بن سکتی ہے۔”
راکھی ساونت کا پاکستان میں تیسری شادی کا اعلان
دوسری جانب، اس معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ یا ان کے نمائندوں کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

