وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا خان زیب کی شہادت کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
مولانا خان زیب کی شہادت کے واقعے پر انکوائری کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارتِ قانون و انصاف کو سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا کہا گیا ہے ۔
کراچی میں قتل ہونے والے صحافی امتیاز میر کے قاتل پکڑے گئے
انکوائری کمیشن سپریم کورٹ کے جج پر مشتمل ہوگا،کمیشن واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرے گا۔
کمیشن واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گا،انکوائری کمیشن پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت تشکیل دیا جائے گا۔وزارت قانون و انصاف سے جلد رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
یاد رہے مولانا خان زیب کو رواں سال 10 جولائی کو باجوڑ میں نشانہ بنایا گیا تھا۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی جانب سے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے ۔
اپنے بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ انکوائری کمیشن کے قیام کے فیصلے پر وزيراعظم شہباز شریف کے مشکور ہیں،یہ فیصلہ مولانا خان زیب شہید کے لئے انصاف کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ثنا یوسف قتل کیس، ملزم پر فرد جرم عائد
مولانا خان زيب شہید کے خاندان اور قوم کے ساتھ عہد کو ہم نےمل کر حقیقت بنا دیا،توقع ہے کہ کمیشن شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کرے گا۔مولانا خان زیب کےقتل کے اصل محرکات اور ذمہ داران قوم کے سامنے لائے جائیں گے۔
