دوحہ، صدرآصف زرداری سے الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات

Asif Zardari

دوحہ، صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل ناصر بن فیصل الثانی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں قطرکے ساتھ دوطرفہ تعلقات، میڈیا تعاون اورعالمی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا، صدرمملکت نے قطر کی میزبانی اور قطری قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں پراطمینان کا اظہارکیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک صحافت کے فروغ اوراقوام کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 27 ویں آئینی ترمیم منظور کیے جانے کا امکان

انہوں نے فلسطینی عوام کے حق میں قطر کے اصولی مؤقف اورامنِ غزہ کے لئے اس کی قیادت کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر ناصربن فیصل الثانی نے پاکستان کی جانب سے قطرکے ساتھ اظہارِ یکجہتی پرشکریہ ادا کیا اور بتایا کہ الجزیرہ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ میڈیا تعاون کومزید فروغ دیا جا سکے۔

ملاقات میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اورپاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp