فیلڈ مارشل سید عاصم منیر(field marshal asim munir) اوربرطانوی آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی برداشت نہیں کی جائے گی، فیلڈ مارشل
ملاقات میں دفاعی تعاون کے فروغ اور علاقائی سلامتی پربھی تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا گیا۔
قبل ازیں برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے یادرگارِ شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے برطانوی فوج کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
