27 ویں ترمیم پر مشاورت، وزیر اعظم سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے وفود آج ملاقات کرینگے

shahbaz sharif

ستائیسویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے لیے حکومتی اتحاد کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا۔ وزیراعظم پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومتی اتحاد کے ملاقات میں آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پر بات ہو گی، پیپلز پارٹی اپنی تجاویز وزیراعظم کے سامنے رکھے گی۔

27 ویں آئینی ترمیم 14 نومبر تک پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ

اس کے علاوہ  ایم کیو ایم کا وفد بھی وزیر اعظم سے آج دن 12 بجے ملاقات کرے گا ، وزیراعظم ایم کیو ایم وفد کو ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ایم کیو ایم وفد مقامی حکومتوں سے متعلق آئینی ترامیم کی تجاویز پر وزیراعظم کو بریف کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ  ایم کیو ایم مقامی حکومتوں سے متعلق آئینی ترامیم کی منظوری کی سفارش کرے گی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp