چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری (bilawal bhutto)کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں کشمیر سے ہوگا۔
پیپلزپارٹی کی آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کارکردگی اور کاوشیں سب کے سامنےہیں،پیپلزپارٹی ہمیشہ کشمیر کے لیے آواز اٹھاتی رہی ہے۔
آزاد کشمیر کے مزید 2 وزیروں نے استعفیٰ دیدیا
عالمی سطح پر پیپلزپارٹی نے کشمیر کی آزادی کی لڑائی لڑی ہے،بطور وزیرخارجہ کشمیری عوام کی آواز بین الاقوامی فورم تک پہنچائی،کشمیر کے عوام کو جہاں ضرورت پڑی پیپلزپارٹی ان کے ساتھ کھڑی رہی۔
پیپلزپارٹی اور کشمیر کی تاریخ سب کے سامنے ہے،آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی جیت کو شکست میں تبدیل کیاگیا،ایک غیرسیاسی سوچ کی وجہ سے آزاد کشمیر میں سیاسی خلا پیداہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت کے وقت سب کا کردار سب کے سامنے تھا،پیپلزپارٹی 3 نسلوں سے کشمیر کا مقدمہ لڑ رہی ہے،پیپلزپارٹی ایک سیاسی اور عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔
پیپلز پارٹی کے آزاد کشمیر میں جیتے ہوئے الیکشن کو رات و رات شکست میں تبدیل کیا گیا،پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو کشمیر کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کر سکتی ہے۔
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
کشمیر کے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ بلاول بھٹو انکو مایوس نہیں کریگا،آزاد کشمیر کے مختصر عرصے میں پیپلزپارٹی کی حکومت کی ذمہ داری میری ہوگی۔
ہم آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں،انتخابات ہونے سے قبل کا وقت ہمارے لیے ایک امتحان ہوگا۔
