کراچی کی سڑکوں پر ڈمپر کا خونی کھیل جاری ہے، ایک اور شخص کی جان لے لی۔
کورنگی انڈس چورنگی کے قریب ڈمپر نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس پر وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ محمد اقرار ولد محمد اصرار کے نام سے ہوئی ہے، لاش قانونی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 18 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
بائیک سوار کو کچلنے والے ڈمپر کو مشتعل ہجوم نے آگ لگا دی، پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔
دوسری جانب کراچی karachi میں جھونپڑوں میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلسنے سے جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق آگ گلشن اقبال کے علاقے شانتی نگر میں لگی۔
جب آگ لگی تو 40 سالہ ایوب نامی شخص معذوری کی وجہ سے جھونپڑی سے باہر نہ نکل سکا اور آگ میں ہی جھلس کر مر گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب 3 سال کیلئے چیئرمین پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی مقرر
فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، متاثرہ شخص کی لاش ہسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت ہوئی کہ یہ معذور شخص ایوب تھا۔
